ہمارا پس منظر اور اہدافی اعلان نامہ

خاموشی توڑنا جون 2012 میں طے کیا گیا تھا جس کے لیے کومیک ریلیف کے عطیے کا شکریہ۔ عمران منظور نے مانیگہم میں 10 سال تک بطور یوتھ اور کمیونٹی ورکرکام کرنے کے بعد اس بات کو لازمی محسوس کیا کہ ایشیائی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد جو جنسی تشدد کا شکار ہوئے ہوں ان کی مدد کے لیے کوئی حمایت قائم کی جائے۔ کئی ایک قانونی خدمات کے لیےیہ سروسزغیر معروف ہیں۔ یہ علاقعہ آمدورفت کے لحاظ سے مشکل تصورکیا جاتا ہے۔ کمیونٹیزبھی بیرونی ذرائع کوجنسی تشدد کے بارے میں بتانے میں پس وپیش سے کام لیتے ہیں۔ "خاموشی کو توڑنا" جیسا نام براہ راست ہماری خواہش نے جنم دیا ہے۔

ہم جنسی تشدد کا شکار ہونے والوں کو انفرادی کونسلنگ فراہم کرتے ہیں۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ لوگوں کو اپنے مسائل سے نمٹنے کے لیے مدد دینے کا یہ ایک بہت ہی مؤثر ذریعہ ہے کیونکہ ہرشخص اپنی انفرادی حیثیت میں متاثر ہوتا ہے۔

ہم قانونی اداروں کے ساتھ کام کرنے کی امید کرتے ہیں تاکہ 'نامعلوم' مصیبت زدہ لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ ہم سلامت رہ جانے والے افراد کو مؤثر زندگی بسر کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

ہم ایک ایسی سروس فراہم کرنا چاہتے ہیں جو یہ تسلیم کرتی ہے کہ جنسی تشدد دیکھ بھال کا ایک مشکل شعبہ ہے جس میں عجلت نہیں دکھائی جا سکتی کیونکہ عام طور پر درپیش مسائل کلائنٹ کے کام کرنے کے لیے بہت پیچیدہ اور مشکل ہوتے ہیں۔ ہم اکثراوقات ان کلائنٹس کے ساتھ کام کرتے ہیں جن کوفیملی کے ایک بڑے نیٹ ورک نے معلومات دینے سے منع کر دیا ہوتا ہے یا ان کو قانونی سروسز پر بہت ہی کم بھروسہ ہوتا ہے۔

ہمارا اہدافی اعلان نامہ

  • ایشیائی پس منظر کے حامل اور جنسی تشدد اور اس سے متعلقہ مسائل کا شکار ہونے والےمردوں کو کونسلنگ کی مخلص خدمات فراہم کرنا۔
  • جنسی تشدد سے متاثر ہونے والوں کے لیے پروجیکٹ کی طرف سے مدد فراہم کرنا۔
  • جنسی تشدد کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق زیادہ سمجھ پیدا کرنے کے لیے کام کرنا۔
  • طالب علموں، کونسلرز، پیشہ ورماہرین، دیگر افراد اور ایجنسیوں کے لیے تربیتی ایجنسی کے طور پر کام کرنا۔ 
  • ہم اپنی کونسلنگ کی سروسز کا کوئی معاوضہ وصول نہیں کرتے، بریک دی سائیلنس میک ریلیف کی خاطر خواہ مدد سے مستفید ہوئی ہے۔ 

متاثرہ افراد کو 'دہرے ظلم وستم' کا نشانہ بنائے بغیر تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانونی اداروں کا ایک ڈھانچا تشکیل دینا۔
 

بریکنگ دی سائیلنس   کونسلنگ کیا ہے؟ وسائل ہم کون ہیں؟  خبریں رازداری مشمولیت ہم سے رابطہ کریں