بریکنگ دی سائیلنس

بریکنگ دی سائیلنس پورے ویسٹ یارکشائر کے اندر جنسی تشدد کا شکارہونے والوں یا اس سے محفوظ رہ جانے والے ایشیائی پس منظر کی کمیونٹیزسے تعلق رکھنے والے مردوں کے لیے ایک مشاورتی سروس ہے۔

اگر آپ ماضی میں  اس مشکل سے دوچار ہوئے ہیں یا اب  اس کا سامنا کر رہے ہیں   تو براہ کرم ہمارے ساتھ رابطہ  کرنے میں پس و پیش سے کام نہ لیں۔ ہمارے کونسلرزانسان دوست اورہمدرد لوگ ہیں جوآپ کی ضروریات کوہمیشہ اولیت دیتے ہیں۔ آپ ہمیں جو بھی معلومات فراہم کریں گے انہیں سخت رازداری کے ساتھ رکھا جائے گا۔
 

 

بچپن میں اندازا ˝ہر 6 لڑکوں میں سے 1 جنسی تشدد کا شکار ہوجاتا ہے۔
 

علاج اور صحتیابی ممکن ہیں۔مردوں اور جنسی تشدد کے بارے میں خیالی باتیں اور حقائق:


www.matrix-west-yorkshire.info

بریکنگ دی  سائیلنس کی جانب سے فراہم کردہ کونسلنگ مفت دی جاتی ہے۔

جنسی تشدد کیا ہے؟
جنسی تشدد میں یہ شامل ہیں: دوران بچپن جنسی تشدد، عصمت دری اور جنسی حملہ، جنسی ہیجان میں مبتلا کرنا، جسمانی تشدد اوربدسلوکی پر مبنی دیگر عمل۔

کو مددفراہم کرتے ہیں۔ ہم تشدد کا شکار ہونے سے بچ جانے والوں اورتشدد کا ارتکاب کرنے والوں کے بے قصور خاندان کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں۔ البتہ ہم تشدد کے مرتکب مشہور لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرتے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ کونسلنگ کے بارے میں فیصلہ کرنا ایک مشکل عمل ہو سکتا ہے۔  ہمیں امید ہے کہ ہمارا ویب سائیٹ آپ کو مطلوب تمام معلومات فراہم کرتا ہے علاوہ ازیں ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے لیے مدد اور حمایت دستیاب ہے۔

 

بحرانوں کے ساتھ نمٹنا
اگر آپ اس بارے میں بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، یا کسی مدد کے طلب گار ہیں تو 'بحرانوں کے ساتھ نمٹنا'  کے بارے میں  ہمارا کتابچہ پڑہیں - کلک کریں

للیونگ ویل گائیڈ
ہماری 'لیونگ ویل گائیڈ' بچ جانے والے افراد کواپنی دیکھ بھال خود کرنے کے بارے میں عملی مشورہ فراہم کرتی ہے۔   ہماری 'لیونگ ویل گائیڈ' کے کتابچہ کا مطالعہ کرنے کے لیے
 
یہاں کلک کریں

جنسی تشدد کا شکار ہونے والے بچوں کی ایک تہائی تعداد نے تشدد کے وقت کسی کو بھی جنسی تشدد کے بارے میں نہیں بتایا۔ تقریبا تیسرے حصہ نے بچپن کے شروع میں ہونے والے اپنے تجربہ کے بارے میں ابھی تک کسی کو نہیں بتایا۔

جب آپ ہمارے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں توہم آپ کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔


ہم بوب بالفور اور مائیک لیوکی جانب سے ان کی تمام ترحمایت کے لیے خصوصی طور پر ممنون ہیں۔
 

بریکنگ دی سائیلنس کونسلنگ کیا ہے؟ وسائل ہم کون ہیں؟  خبریں رازداری مشمولیت ہم سے رابطہ کریں