بریکنگ دی سائیلنس - مشمولیت

 مشمولیت کے ساتھ ہماری وابستگی

دوران بچپن بلا رضامندی اورتشدد آمیز جنسی تجربہ نسل، مذہب، ذات پات، نسلی تعلق، جنسی میلان، ثقافت وغیرہ سے قطع نظر تمام افراد پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

یہ مجروحیت انفرادی طور پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے اس کا انحصار زندگی میں سماجی، مذہبی، ثقافتی اور نجی معاملات پر ہوتا ہے۔

 بریکنگ دی سائیلنس  اس امر کو تسلیم کرتی ہے کہ  'رکاوٹوں'  کا وجود جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کو اپنی مشکلات کے بارے میں بتانے سے روکتا ہے۔ یہ صحتیابی کے عمل کو روک دیتے ہیں۔ ان میں یہ شامل ہو سکتے ہیں:

 

  • شرماور عزت شرمندگی اور نیک نامی: راز افشا کرنے کے خلاف ثقافتی رکاوٹیں (اس سے محض غلط کار ہی کو تحفظ ملتا ہے)۔
  • جنسی تشدد 'ناپسندیدہ' یا 'پوشیدہ' رہتا ہے    ایشیائی کمیونٹیز میں اس کو بیان کرنے کے لیے ذخیرہ الفاظ  کا فقدان (اپنی مادری زبان میں)  ہوتا ہے۔
  • جنسی تشدد کو 'مغربی مسئلہ' تصور کیا جاتا ہے یعنی ایک ایسا معاملہ جو صرف 'سفید فام لوگوں' پر ہی اثر انداز ہوتا ہے۔ 
  • کسی غیر جانبدار شخص کے ساتھ یعنی جوآپ کی کمیونٹی سے تعلق نہ رکھتا ہو،اس تجربہ پر بات چیت کرنے کے محدود مواقع ہوتے ہیں۔
  • اس بات کا فکرکہ موجود امدادی سروسز یعنی سوشل سروسز آپ کی ثقافت کو نہیں سمجھیں گیں اور ایک ایسا ردعمل  دکھائیں گیں جو آپ کو مزید خطرے میں ڈال دے گا۔
  • مردوں اور جذبات کے بارے میں توقعات یعنی مردوں کا کچھ نہیں بگڑتا، مردکسی کو بتاتے نہیں ہیں، مرد سخت جان ہوتے ہیں۔ یہ باتیں غلط کارکو محض مزید تحفظ دیتی ہیں۔
  • فیملی یا کمیونٹی کی طرف سے دہکاری یا دہکاری کی دھمکی - صورتحال کو چپ چاپ قبول کرنا یا یہاں تک کہ اس کا ذمہ دار ٹھہرانا۔ اس کو پوشیدہ رکھنے یا نتائج بھگتنے کا کہنا یعنی خاندان کوبرادری سے نکال دیا جائے گا؛ خاندان کوتوڑنے کا ذمہ دار ٹھہرانا؛  تشدد کی دھمکی۔
  • جدائی کا زیادہ احساس پیدا کرنا۔

بریکنگ دی سائیلنس سمجھتی ہے کہ کسی بھی مؤثر مدد اورصحتیابی کومندرجہ بالا سیاق و سباق پر توجہ دینی چائیے اور اس کا لحاظ رکھنا  چاہیے کیونکہ یہی ہر آدمی کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جنوبی ایشیا کے مردوں کو درپیش منفرد نوعیت کے الجھاؤ کی محض سمجھ حاصل کرنے کے ذریعہ ہی ہم ایک ایسی سروس فراہم کر سکتے ہیں جو مردوں کو صحتیابی، صحتمندانہ اور بھر پور زندگیاں گزارنے میں مدد دے سکے۔
 

بریکنگ دی سائیلنس   کونسلنگ کیا ہے؟ وسائل ہم کون ہیں؟  خبریں رازداری مشمولیت ہم سے رابطہ کریں