کونسلنگ کیا ہے؟  

کونسلنگ آپ کوایک محفوظ اور رازدارانہ فضا میں اپنے مسائل اور محسوسات کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے وقت اورجگہ فراہم کرتی ہے۔  اگرآپ کو پریشانی، تنہائی یا خوف کا احساس ہے تواس سے آپ کو مدد مل سکتی ہے۔  اس سے آپ کواپنی صورتحال اور خود اپنے بارے میں واضح ادراک حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ عمل ہمیشہ آسان یا اطمینان بخش نہیں ہوتا بلکہ سب سے مشکل کام اس بات کا قبول کرنا ہے کہ آپ کو اپنا بہت سا کام خود ہی کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے کونسلر آپ کو مدد اور رہنمائی فراہم کریں گے لیکن وہ آپ کا کام نہیں کر سکتے۔ وہ 'مشورہ' نہیں دیتے یا یہ نہیں کہتے کہ کیا کرنا ہے، بلکہ یہ فیصلہ کرنے میں آپ کو مدد دیں گے کہ آپ کے لیے کیا بہتر ہے۔

تشدد کے ذریعہ پیدا ہونے والے مسائل کا کوئی آسان جواب نہیں ہے کیونکہ بعض اوقات ایسا محسوس ہوتا ہے کہ معاملات بہتر ہونے کے بجائے بگڑ رہےہیں لیکن آپ کو لازمی طور پریہ یاد رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ وقت آنے پر معاملات بہتر ہو جائیں گے۔

کونسلنگ سے آپ کو اپنے احساسات قبول کرنے میں مدد ملتی ہے اور یہ سامنے آتا ہے کہ اس ہیجان کا اظہار کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ 'پاگل ہونے لگےہیں'۔ آپ کا کونسلرآپ کو بتائے گا کہ محفوظ اور مناسب طریقے سے اپنےاحساسات کا اظہارکس طرح سے کرنا ہے۔ احساسات اکثر تکلیف کا سبب بنتے ہیں۔

 کونسلنگ کا ہر گزیہ مطلب نہیں کہ آپ کو ہمیشہ مکمل خوشی کا احساس ہو گا اور یہ بھی مطلب نہیں کہ آپ جس تشدد کا شکار ہوئے ہیں اس کو بھول سکیں گے۔ اس سے آپ کو اپنے ماضی کو قبول کرنے کی سمجھ ملتی ہے،زندہ رہنے کے طریقے اور کم شدت والی تکلیف کے ساتھ آگے بڑہنے کا موقع میسر آتاہے۔

آپ جوں جوں کونسلنگ  کے عمل سے گزرتے ہیں آپ کو خود اپنے متعلق، اپنی زندگی اور تعلقات کے بارے میں مختلف قسم کا احساس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔  آپ تبدیلیوں کے بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔ آپ کا کونسلرایسا کرنے کے لیے آپ پرکبھی بھی دباؤ نہیں ڈالے گا - کونسلنگ کا مطلب ہے کہ آپ کے لیے کیا درست ہے -  وقت کب درست ہے۔
 

بریکنگ دی سائیلنس   کونسلنگ کیا ہے؟ وسائل ہم کون ہیں؟  خبریں رازداری مشمولیت ہم سے رابطہ کریں