رازداری

بریکنگ دی سائلینس ایک رازدارنہ سروس ہے۔ برٹش  ایسوسی ایشن فار کونسلنگ اینڈ فزیوتھراپیز ایتھیکل فریم ورک کے ساتھ ہماری وابستگی کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے کلائنٹ کی تحریری اور واضح زبانی اجازت کے بغیرکونسلنگ سیشنز کی تفصیلات پر بات چیت نہیں کریں گے۔

رازداری سے متعلق استثنائیں
 استثنائی حالات میں ہمیں معلومات ظاہر کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے لیکن ہم یہ کام آپ کی رضامندی اور اجازت کے ساتھ کرنے کے لیے اپنی بھر پور کوشش کریں گے۔ یہ استثنائیں رازداری کے بارے میں بی اے سی پی کی گائیڈ لائن میں فراہم کی گئی ہیں جو کہ یہ ہیں:

  • جہاں پر آپ یا دیگر افراد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود ہو؛
  •  دہشت گردی کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت؛ کا کہا گیا

اگر کونسلر کو قانون کی عدالت میں بطور گواہ طلب کیا گیا ہویا حاضر ہونے ہو۔

ریکارڈ کیپنگ
یہ سروس ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 1998 کے تحت کام کرتی ہے۔ آپ جو حقیقی اعدادوشمار سروس کو فراہم کرتے ہیں اور وہ تاریخیں جن پر آپ کونسلنگ میں حصہ لیتے ہیں ان سب کو سروس کے استعمال کے سلسلہ میں گمنام طور پرذخیرہ کر دیا جاتا ہے۔  کونسلر آپ کے ساتھ اپنی میٹنگ کے بارے میں نوٹس بھی لے سکتا/سکتی ہے تا کہ اس کو آپ کے ساتھ کام کرنے میں مدد مل سکے۔ ان کو محفوظ طریقے سے رکھا جاتا ہے۔  اچھی کارکردگی کے بارے میں بی اے سی پی کے
 اخلاقی طریق کار کے مطابق کونسلروں کو ریکارڈ رکھنے کے اپنے کام میں بے نامی کے اصولوں کی پاسداری کرنی پڑتی ہے۔

 اپنی پالیسی کے مطابق ہم کم سے کم نوٹس اور ریکارڈز رکھتے ہیں۔ جن معلومات کا ہم ریکارڈ رکھتے ہیں ان میں یہ شامل ہوتا ہے:

  • ذاتی تفصیلات، جیسے آپ کا نام، تاریخ پیدائش، پتہ وغیر؛
  • ماضی سے متعلق معلومات جو کہ کونسلنگ کے عمل سے متعلق ہوں؛
  • ہمارے ساتھ آپ کا دستخط شدہ معاہدہ؛
  • رازدارانہ کیس نوٹس (جس میں کیس کے مرکزی نقطے کو کسی بھی اہم معلومات کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے)؛

سروس کی قدرپیمائی اور شماریاتی مقاصد کے لیے معلومات۔

ریکارڈز تک رسائی
ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ (1998) کے مطابق کلائنٹس کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ اپنے بارے میں کسی بھی قسم کے ریکارڈز تک رسائی حاصل کریں۔ اس میں فریق  ثانی کے بارے میں کسی دیگر ذریعہ سے حاصل کردہ حساس یا رازدارانہ معلومات شامل نہیں ہیں مثلا˝ کسی اتالیق یا ڈاکٹرکی خط و کتابت۔ اگرآپ اپنے کونسلنگ کے ریکارڈز تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہوں تو ہیڈ آف سروس کو تحریری طور پر درخواست دینی پڑے گی جس میں آپ مختصر وجہ (وجوحات) بیان کریں گے۔

ہمارے رابطہ فارم پر واپس جائیں
 

بریکنگ دی سائیلنس   کونسلنگ کیا ہے؟ وسائل ہم کون ہیں؟  خبریں رازداری مشمولیت ہم سے رابطہ کریں